پشاور خودکش دھماکہ، اقوام متحدہ اور سعودی عرب کی شدید مذمت

تازہ ترین

تازہ ترین

پشاور خودکش دھماکہ، اقوام متحدہ اور سعودی عرب کی شدید مذمت
پشاور خودکش دھماکہ، اقوام متحدہ اور سعودی عرب کی شدید مذمت

نیویارک /جدہ: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پشاور کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یہ خاص طور پر قابل نفرت ہے کہ اس طرح کا حملہ عبادت گاہ پر ہوا۔

سعودی عرب کی جانب سے بھی پشاور خودکش حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے،سعودی وزارت خارجہ کے مطابق عبادت گاہوں پر حملہ، پرامن لوگوں کو دھمکانا اور بے گناہوں کا خون بہانا قابل مذمت ہے۔

سعودی حکام نے کہا کہ ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف سعودی عرب برادر ملک پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

دوسری جانب افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی نے بھی پشاور میں ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔

مزید پڑھیں:پشاور، پولیس لائنز کی مسجد میں بم دھماکے سے شہادتوں کی تعداد 100ہوگئی

اشرف غنی کا ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ میں پشاور میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

Related Posts