پہلے آن لائن شاپنگ ہوتی تھی اب کوچنگ ہو گی، عاقب جاوید

تازہ ترین

تازہ ترین

پہلے آن لائن شاپنگ ہوتی تھی اب کوچنگ ہو گی، عاقب جاوید
پہلے آن لائن شاپنگ ہوتی تھی اب کوچنگ ہو گی، عاقب جاوید

کراچی: مکی آرتھر کی متوقع ہیڈ کوچ تقرری اور آن لائن کوچنگ کے آئیڈیا کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پہلے آن لائن شاپنگ ہوتی تھی اب کوچنگ ہو گی۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ مجھے اس آئیڈیا کی سمجھ نہیں آئی، لیکن چلیں یہ نسخہ بھی آزما کر دیکھ لیں، میں نے آج تک آن لائن کوچ کا سنا نہیں، یہ ایسے چلے گا نہیں، کیونکہ یہاں فل ٹائم کوچ سے کچھ نہیں ہوتا، آن لائن کیسے کامیاب ہو سکتا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ مکی آرتھر اتنے اہم ہوتے تو کسی اور نیشنل ٹیم کے ساتھ بھی اس وقت کوچ ہوتے، وہ ڈربی شائر جیسی کانٹی میں ڈائریکٹر کرکٹ ہیں۔ لگتا ہے یہ ایک جذباتی فیصلہ ہے، جو مجھے پسند نہیں آیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم میلبرن سے دبئی روانہ

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ موجودہ بورڈ ماضی جیسی ایک ٹیم کو اکٹھا کرنا چاہتا ہے، لیکن میرا سوال ہے کہ کیا دنیا میں اور لوگ نہیں ہیں، کیا نام کا کوچنگ سے کوئی تعلق ہے؟۔

Related Posts