راولپنڈی: ترجمان پاک فوج (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ مسلح افواج کے سربراہان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے مظلوم کشمیریوں کو شاندار الفاظ خراجِ تحسین پیش کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے کہا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیف نے بہادر کشمیریوں کی غیر متزلزل جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
یومِ یکجہتی کشمیر آج منایا جارہا ہے
CJCSC, Services Chiefs & AFs of Pakistan pay tribute to the indigenous freedom struggle of brave Kashmiris for their right to self-determination as per UN resolutions & aspirations of people of Kashmir. No amount of HRV / atrocities can suppress the spirit of Kashmiris 4 freedom
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 5, 2023
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے کہا کہ مظلوم کشمیری اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا حقِ رائے دہی حاصل کرنا چاہتے ہیں، جیسا کہ مقبوضہ وادی کے عوام کا عزمِ مصمم ہے۔ طاقت کا استعمال ہو یا تشدد، کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی دبائی نہیں جاسکتی۔
خیال رہے کہ آج یومِ یکجہتئ کشمیر پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جارہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ انسانی ہاتھوں کی طویل ترین زنجیر بنا کرمظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔
آج یومِ یکجہتئ کشمیر کی مناسبت سے سائرن بجا کر 1 منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے صدرِ مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغامات جاری کردئیے۔
قوم کے نام پیغام میں صدرِ مملک ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم نے بھارت پر مظلوم کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کو تسلیم کرنے پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اگر بھارت یہ سمجھتا ہے کہ کشمیریوں کے جذبات کچل دے گا، تو وہ غلطی پر ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








