کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز پر پہلے انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور ڈالر 92 پیسے مہنگا ہوکر 277.50 روپے کا ہوگیا۔
تاہم کچھ دیر کے بعد کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اچانک کمی ہوگئی اور ڈالر 2.58 روپے سستا ہوگیا جس سے ڈالر 274 روپے 92 پیسے کا ہوگیا۔
مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں کاروں کی درآمدات میں 66 فیصد کمی ریکارڈ
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 276.58 روپے پر بند ہوا اور گزشتہ ہفتے انٹربینک میں ڈالر مجموعی طور پر 13.98 روپے مہنگا ہوا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز میں مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 222 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 693 ہو گیاہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 40 ہزار 471 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








