پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی

اسلام آباد: ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت پیر کو 200 روپے کم ہو کر 204,300 روپے پر فروخت ہوئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 24 قیراط سونے کی 10 گرام کی قیمت بھی 172 روپے کم ہو کر 175,326 روپے سے 175,154 روپے ہو گئی۔

ایک تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,250 روپے اور 1,929 روپے پر مستحکم رہی۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 719 پوائنٹس کا اضافہ

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گزشتہ کاروباری روز 1,865 امریکی ڈالر کی فروخت کے مقابلے میں 5 امریکی ڈالر بڑھ کر 1,870 ڈالر ہوگئی۔

Related Posts