ننھا بچہ غبارے بیچنے کے دوران سڑک پر سوگیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

تنگ دستی اور غربت کی وجہ سے اکثر والدین اپنے معصوم بچوں کو کم عمری میں ہی محنت مزدوری پر لگادیتے ہیں۔

دنیا بھر میں لاکھوں بچے کم عمری میں ہی معاشی فکر میں لگ جاتے ہے، ایسے بچوں کی ایک بہت بڑی تعداد سڑک پر نظر آتی ہے جو کھیلنےکودنے کی عمر میں چھوٹی موٹی چیزیں فروخت کررہے ہوتے ہیں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسی طرح کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پانچ سال سے کم عمر بچہ غبارے بیچنے کے دوران دیوار سے ٹیک لگائے سورہا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گہری نیند سے اُٹھانے پر بچہ پریشان ہوجاتا ہے۔

Related Posts