ترکی اور شام میں بد ترین زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 15ہزار سے زائد ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

انقرہ: ترکی اور شام میں تاریخ کے بد ترین زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ زلزلے سے ترکی میں 12 ہزار 391 شہری جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی اور شام میں تاریخ کے بد ترین زلزلے نے تباہی مچا دی۔ سیکڑوں بلند و بالا عمارتیں زمیں بوس ہوگئیں۔ ترکی میں 12 ہزار 391 جبکہ شام میں 2 ہزار 992 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

نیویارک میں پاکستانی نژاد امریکی پولیس افسرڈکیتی مزاحمت پر قتل

امریکی جیو لوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ پیر کے روز زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد ایک اور زلزلہ آیا جس کی شدت 7.6 تھی۔ دوسرے زلزلے سے مزید تباہی و بربادی ہوئی۔

شام اور ترکی کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے فلسطین، لبنان، اردن، یونان اور قبرص میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے 400 سے زائد آفٹر شاکس سے مزید نقصان ہوا۔ اب بھی ہزاروں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

ریسکیو آپریشن دن رات بلا تعطل جاری ہے تاہم شدید ترین موسم اور برفباری زلزلہ متاثرین کی امداد میں مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ ترکی میں اب تک 8000 سے زائد افراد ملبے تلے سے نکال لیے گئے۔

کم بیش 32 ہزار افراد ترکی میں زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہوئے۔ متاثرہ علاقوں میں تباہ ہونے والی عمارات کی تعداد 5 ہزار 775 ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملبے تلے دبے افراد کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

زلزلے کے نتیجے میں شام میں کم و بیش 8000 افراد زخمی ہوئے۔ تباہ کن زلزلہ قیامت خیز داستانیں چھوڑ گیا ہے۔ بے شمار افراد اپنے گھر بار، بیوی بچوں اور عزیز و اقارب سے محروم ہوگئے۔

Related Posts