آرمی چیف کے دورہ امریکا سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، آئی ایس پی آر

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا پر آرمی چیف کے امریکا کے دورے سے متعلق خبروں پر وضاحت جاری کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کی امریکا دورہ سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں ۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر برطانیہ کے دورے پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کا ماسکو میں افغانستان پر ہونے والی کانفرنس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف 5 سے 10 فروری تک برطانیہ کے سرکار ی دورے پر ہیں، سوشل میڈیا پر آرمی چیف کی دورہ امریکا سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔

آئی ای ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف برطانیہ اور پاکستان کے استحکام کے حوالے سے ہونے والی پانچویں کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں، جس میں دو ممالک کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس کانفرنس کا انعقاد 2016 سے ہورہا ہے جس میں پاکستان ملٹری کی سینئر قیادت شرکت کرتی ہے۔

Related Posts