سعودی عرب میں دنیا کا بڑا ٹیکنالوجی ایونٹ، پاکستان کی نمائندگی ارزش اعظم نے کی

تازہ ترین

تازہ ترین

سعودی عرب میں دنیا کا بڑا ٹیکنالوجی ایونٹ، پاکستان کی نمائندگی ارزش اعظم نے کی
سعودی عرب میں دنیا کا بڑا ٹیکنالوجی ایونٹ، پاکستان کی نمائندگی ارزش اعظم نے کی

جدہ: پاکستان کے ارزش اعظم کو LEAP میں خطاب کے لئے مدعو کیا گیا، اس سے قبل پاکستان میں منعقد ہونے والے ایونٹ میں سعودی عرب کی کمپنیوں نے تاریخی شرکت کی تھی ۔

پاکستان کا سب سے بڑا ٹیک ایونٹ، جو 6، 7، 8 جنوری کو لاہور میں منعقد ہوا،جس میں سعودی عرب کے شہزادہ فہد بن منصور آل سعود نے پاکستان میں ایک ٹیکنالوجی ہاءوس کے قیام کا اعلان کیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی معاملات میں باہمی تعاون کو فروغ ملے گا ۔

سعودی شہزادے نے ’پاکستان ٹیک ہاءوس‘ کے قیام کا اعلان لاہور میں ہونے والے فیوچر فیسٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کیا ۔ شہزادہ فہد بن منصور آل سعود آئی ایل ایس اے انٹریکٹو کے شریک بانی ہیں جس کو ایک پاکستانی بزنس مین سلمان ناصر نے 2009 میں قائم کیا تھا ۔ یہ سعودی عرب اور پاکستان میں ڈیجیٹل اور تکنیکی تعاون کی اعلیٰ مثال بھی سمجھا جاتا ہے ۔

فیوچر فیسٹ کے اعلامیے کے مطابق سعودی شہزادے نے اس کے علاوہ پاکستان اور سعودی عرب کے اشتراک سے تین سو سے زائد منصوبوں کا اعلان کیا جس سے دونوں ممالک اور دنیا بھر میں ہزاروں لوگوں کو روزگار ملے گا ۔

مزید پڑھیں:حکومت موسمِ بہار کی شجر کاری مہم کے دوران زیتون کے 2،800 کاشتکاروں کو تربیت فراہم کریگی


اس موقع پر پینل سے بات چیت کے دوران اپنے تجربے کی بنیاد پر ارزش اعظم نے کہا کہ ٹیلنٹ ہر جگہ ہے، مواقع نہیں ہیں ، یہی وجہ ہے کہ ہم فیوچر فیسٹ کا انعقاد کرتے ہیں ، تاکہ اس خطے کے ٹیلنٹ کو عالمی علمی معیشت کا حصہ بننے کے قابل بنایا جاسکے ۔

Related Posts