پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی

کراچی: پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، پیر کو فی تولہ قیمت 800 روپے کمی کے بعد 197,600 روپے تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی ایس جی جے اے) کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 686 روپے کمی کے بعد 169,410 روپے پر بند ہوئی۔

بین الاقوامی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی، 5 ڈالر کی کمی کے ساتھ 1,860 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 24پوائنٹس کی مندی

گزشتہ ہفتے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کا اضافہ ہوا۔

Related Posts