بیلجیم کا گول کیپر گول بچاتے ہوئے جان ہار گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بیلجیئم کے گول کیپر آرنے ایسپیل 25 سال کی عمر میں اس وقت انتقال کرگئے جب وہ گذشتہ ہفتے کھیل کے میدان میں گر کربے ہوش ہوگئے تھے۔

ایسپیل اپنی مقامی شوقیہ لیگ ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے پنالٹی کِک بچانے کے چند لمحوں بعد گر گئے تھے اور یہ چوٹ ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔

دوسرے ہاف میں حریف ویچروبیک کو پنالٹی ملنے سے پہلے Unsung ٹیم Winkel Sport B 2-1 سے آگے تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسپل نے پنالٹی کک بچائی اور فوراً میدان میں گر گئے۔ ایمبولینسیں انہیں اٹھانے کے لیے گئی۔ کھلاڑی کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی ہے مگر وہ اسپتال پہنچنے سےقبل ہی دم توڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

رنبیر کپور کا اہلیہ عالیہ بھٹ اور بیٹی کیلئے محبت بھرا پیغام، ویڈیو وائرل

بیلجیئم کلب نے ایک بیان میں کہا کہ فنکل اسپورٹ ارنے ایسپل کی اچانک موت کی وجہ سے گہرے سوگ میں ہے۔ افسوسناک حادثے پر ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت کی جا رہی ہے۔

ایسپل کی لاش کا پوسٹ مارٹم پیر کو موت کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے ہونا تھا۔

ایک مقامی رپورٹ کے مطابق پیر کی رات ایسپیل کی آخری رسومات میں ایک ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

Related Posts