بابر اعظم میچ کے بعد گراؤنڈ کی صفائی میں مصروف، ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

بابر اعظم میچ کے بعد گراؤنڈ کی صفائی میں مصروف، ویڈیو وائرل
بابر اعظم میچ کے بعد گراؤنڈ کی صفائی میں مصروف، ویڈیو وائرل

قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی میچ کے بعد اسٹیڈیم میں صفائی کرنے کی ویڈیو وائرل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے پہلے میچ کے بعد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو گراؤنڈ مین اور دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ گراؤنڈ کی صفائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم گراؤنڈ کی باؤنڈری کے پاس پڑی بوتلوں اور ٹشوز کو ڈسٹ بن میں ڈال رہے ہیں۔

دوسری جانب بابر اعظم کے عقب میں کھڑے کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے دیگر کھلاڑیوں کو بھی اسٹیڈیم میں پڑے کچرے کو ڈسٹ بن میں ڈالنے میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں:ورلڈ کپ جیت کر عمران خان کی طرح تاریخ رقم کرنا چاہتا ہوں، بابر اعظم

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 8 ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دی تھی۔

Related Posts