جب کبھی بالی ووڈ انڈسٹری میں غیر شادی شدہ کا ذکر ہوتا ہے تو میگا اسٹار سلمان خان ذہن میں آجاتے ہیں، تاہم 57 سالہ اسٹار ہمیشہ سے ایسا نہیں کررہے۔
سلمان خان ایک سے زیادہ بار محبت میں گرفتار ہوچکے ہیں، وہیں ہندوستانی اداکارہ کترینہ کیف کے لیے ان کا پیار ہمیشہ ان کے دیگر رشتوں سے کہیں زیادہ سرخیوں میں رہا ہے۔
ایک تھا ٹائیگر، ٹائیگر زندہ ہے، بھارت، پارٹنر، اور بہت سی مزید فلموں میں اداکاری کرنے والے اس جوڑے کے درمیان سنگین تعلقات کی افواہیں بھی تھیں لیکن بعد میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر علیحدگی اختیار کر لی گئی۔
دونوں کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، مگر ایسا نہیں ہوا اور دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔
اسی سلسلے میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سلمان خان اور کترینہ کیف کی 2019 کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ اپنی فلم ’بھارت‘ کی تشہیر کے لیے معروف کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ پر موجود تھے۔
شو میں شریک میزبان اور اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے سلمان خان کی سخت ڈائٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ اتنی سخت ڈائٹ کر رہے تھے کہ انہوں نے جوس پینے سے بھی نہ کر دی۔‘
اس پر سلمان خان نے ساتھ بیٹھی کترینہ کیف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’آپ جوس کی بات کر رہی ہیں، اِنہوں نے مجھے نہ کہہ دیا تھا۔‘
سلمان خان اور کترینہ کیف نے مبینہ طور پر 2005 میں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا۔
مزید پڑھیں:اروشی روٹیلا کی نسیم شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد، کرکٹر نے کیا جواب دیا؟
سلمان خان کترینہ کیف کیلئے کافی سنجیدہ جذبات رکھتے تھے جس کے باعث 2008 میں کترینہ کیف کی سالگرہ کی پارٹی کے دوران اُن کا شاہ رخ خان سے کترینہ کیف کے بارے میں کسی بات پر جھگڑا بھی ہوگیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








