میانوالی میں دہشتگردوں کا سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ، جوابی فائرنگ میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

میانوالی: پنجاب کے ضلع میانوالی کے علاقے کالا باغ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی ٹیم پر حملہ کرنے والا کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کالاباغ میں دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی میانوالی کی ٹیم پرحملہ کیا، جس پر اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی اور بیس منٹ تک دونوںا طراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا جس کی شناخت حبیب الرحمان کے نام سے ہوئی ہے جو کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ہے جبکہ اُس کے دو ساتھی فرار ہوگئے، دہشت گردوں کے قبضے سے کلاشنکوف، خودکش جیکٹ اورٹی ٹی پی کے سٹیکرز برآمد ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جعلی پاسپورٹ پر برطانیہ جانے کی کوشش، 5 افغان مسافر گرفتار

ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردی کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی سرگودھا میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے دو دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Related Posts