امریکی وفد کی پاکستانی سیکریٹری خارجہ اسد مجید سے ملاقات، تعلقات بڑھانے کے عزم کا اعادہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولے پاکستان پہنچ گئے، سیکریٹری خارجہ اسد مجید نے امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر سے ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولے کو وزارت خارجہ میں خوش آمدید کہا، سیکرٹری خارجہ نے تجارت اور سرمایہ کاری فریم ورک کے واشنگٹن اجلاس پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے جبکہ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کے فروغ پرتفصیلی مشاورت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیرِخارجہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے جرمنی پہنچ گئے

امریکی وفد کی قیادت ڈیرک شولے کررہے تھے جنہوں نے درمیانی درجے کے دفاعی مذاکرات پر اظہار اطمینان کیا اور زراعت، تعلیم، آئی ٹی، اور سائیس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زوردیا۔

Related Posts