ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے میچ میں مارٹن گپٹل کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف دیا ہے۔
ایونٹ کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مارٹن گپٹل نے پی ایس ایل 8 کی پہلی سنچری جڑ دی، وہ آخری گیند پر 117 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،کوئٹہ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کے فاسٹ بولر اینڈریو ٹائی کیخلاف میچ کے 19 ویں اوور میں مارٹن گپٹل نے 30 رنز بنا ڈالے اور اسی دوران اپنی سنچری بھی مکمل کی۔
نیوزی لینڈ کے بلے باز نے 62 گیندوں پر سنچری مکمل کی جس میں 11 چوکے اور 4 چھکے شامل ہیں۔ایک وقت میں ایسا محسوس ہورہا تھا کہ شاید کوئٹہ گلیڈی ایٹر زیادہ اسکور نہیں کر پائے گی، کیونکہ ابتدائی وکٹیں جلد گر گئی تھیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان نے انٹرنیشنل کک باکسنگ ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی
کراچی کی جانب سے عماد وسیم اور عامر یامین نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔گپٹل کے علاوہ افتخار احمد 32 رنز بناکر دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








