کے پی او دہشت گردی، کچی آبادیوں سے گرفتار7 افراد نامعلوم مقام پر منتقل

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی، 5 گھنٹوں میں 3 مبینہ پولیس مقابلوں میں 7 زخمی ملزمان گرفتار
کراچی، 5 گھنٹوں میں 3 مبینہ پولیس مقابلوں میں 7 زخمی ملزمان گرفتار

کراچی پولیس چیف کے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد کچی آبادیوں سے 7افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے۔ دہشت گردوں کے سہولتکاروں کی تلاش جاری ہے۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب سی ٹی ڈی نے کارروائی کی۔

یہ بھی پڑھیں:

 کے پی او حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج، 5دہشت گرد نامزد

گزشتہ شب محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے لوکیٹر کی مدد سے کچی آبادیوں پر چھاپہ مار کارروائی کی۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران 7افراد کو حراست میں لیا گیا جن سے واقعے پر تفتیش کی جائے گی۔

حراست میں لیے گئے افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ افراد کا نادرا سے ڈیٹا جمع کیا جارہا ہے۔ تمام تر چھاپہ مار کارروائی جیو فینسنگ کے آغاز کے بعد کی گئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں کے پی او پر دہشت گردوں کے حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا جس میں 5 دہشت گردوں کو نامزد کیا گیا تھا۔

کے پی او دہشت گردی کا مقدمہ ایس ایچ او صدر کی مدعیت میں سی ٹی ڈی سول لائنز تھانے میں درج ہوا جس میں 3 ہلاک دہشت گردوں سمیت کالعدم ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد نامزد کیے گئے۔

Related Posts