فیروز خان نے شرمین عبید چنائے کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیروز خان نے شرمین عبید چنائے کے خلاف ہتکِ عزت کا دعویٰ عوامی طور پر ہتک آمیز الفاظ کے استعمال پر اس معاملے میں بھجوایا جہاں ان کے خلاف کوئی فوجداری شکایت درج نہیں کروائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

صبا فیصل کی بھارتی گیت کے ساتھ پرفارمنس، ویڈیو وائرل

حال ہی میں فیروز خان کی سابق اہلیہ سیّدہ علیزہ سلطان نے ان پر گھریلو ظلم و ستم کے الزامات عائد کیے۔ ساتھی اداکاروں نے بھی فیروز خان کے خلاف بیانات جاری کیے جس پر فیروز خان کو شدید عوامی ردِ عمل کا سامنا ہے۔

معروف اداکار فیروز خان نے شرمین عبید چنائے سمیت دیگر ساتھی فنکاروں پر اپنے خلاف ہتکِ عزت پر مبنی الفاظ استعمال کرنے پر قانونی نوٹس بھجوا دئیے۔ حال ہی میں فیروز خان نے اپنے وکیل کو بھی تبدیل کردیا ہے۔

اداکار فیروز خان کا کہنا ہے کہ میری قانونی ٹیم نے شرمین عبید چنائے کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوایا ہے۔ اب قانون اپنا راستہ خود اختیار کرے گا۔ وہ ایک تحقیقاتی صحافی ہونے کا دعویٰ کرتی ہیں تاہم ان کا طرزِ عمل مختلف ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Feroze Khan ???????? (@ferozekhan)

فیروز خان نے کہا کہ ریکارڈ کی بات یہ ہے کہ شرمین عبید چنائے نے کبھی مجھ سے رابطہ کرنے یا میرا مؤقف ایک بار بھی سننے کی کوشش نہیں کی۔ پھر بھی انہوں نے اس معاملے میں مجھے سرِ عام بے عزت کیا جس پر میرے خلاف مجرمانہ شکایت درج نہیں۔

Related Posts