پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کل سے شروع ہوگی، فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کل سے شروع ہوگی، فواد چوہدری

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے رضاکارانہ طور پر خود کو حکام کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کل (22 فروری) سے پارٹی کی ’جیل بھرو‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ تحریک کو دوسرے بڑے شہروں تک پھیلانے سے پہلے لاہور سے شروع کیا جائے گا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو رضاکارانہ گرفتاری دینے کا اعلان ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر حکومت پر الزام لگایا کہ وہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات میں تاخیر کی کوشش کر رہی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ان کی پارٹی نے صدر کے اعلان کے بعد انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی تھیں۔مخالفین اب بھی ہمیں دھمکیاں دینے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن کوئی بھی ہمیں جیلوں سے نہیں ڈرا سکتا۔

مزید پڑھیں:چوہدری پرویز الٰہی کا 10ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

دریں اثنا، پی ٹی آئی لاہور چیپٹر کے صدر امتیاز شیخ نے اعلان کیا کہ سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، ولید اقبال، مراد راس، محمد خان مدنی، اور فواد رسول 200 کارکنوں کے ہمراہ کل رضاکارانہ طور پر خود کو حکام کے حوالے کر دیں گے۔

Related Posts