وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں 3 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، جس کا 3 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

وفاقی کابینہ میں پاور ڈویژن کی جانب سے ملک میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن پر رپورٹ پیش کی جائے گی، ایجنڈا کے مطابق توشہ خانہ پر بین الوزارتی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی کی ’جیل بھرو تحریک‘ کا آج لاہور سے آغاز ہوگا

انسانی بنیادوں پر افغانستان کو 50 ہزار میٹرک ٹن گندم اور جان بچانے والی ادویات کی واہگہ اٹاری بارڈر کے ذریعے ترسیل بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں توانائی بچت پلان پر عمل درآمد بارے وفاقی کابینہ کو متعلقہ ڈویژن کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر اہم فیصلے متوقع ہیں جبکہ صدر کی جانب سے الیکشن تاریخوں کے اعلان پر بھی مشاورت ہوگی۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار بریفنگ دیں گے۔

Related Posts