شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

شمالی وزیرستان: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران خودکش حملہ آور، اس کے ساتھی اور 4 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار سہولت کاروں کا تعلق گاؤں ہرمز، سپین وام، خدری اور میرعلی سے ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں اور سہولت کاروں نے اعتراف جرم کرلیا جس کے بعد انہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سانحہ بارکھان، بلوچستان حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی

سرکاری ذرائع کے مطابق رواں سال اب تک شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے 28 سہولت کار گرفتار کیے جاچکے ہیں، گرفتار دہشت گردوں سے ملنے والی معلومات کے بعد مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے بیشتر دہشت گرد کرک، ہنگو، کرم اور ٹل کے مدارس میں پڑھتے تھے۔

سکیورٹی حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو مدارس میں داخل کرتے وقت چھان بین کے بعد مدارس کا انتخاب کریں۔

Related Posts