کفایت شعاری پالیسی منظور، وفاقی وزراء کا تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے کفایت شعاری پالیسی کی منظوری دیدی، وفاقی وزراء نے تنخواہیں اور تمام مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کابینہ اراکین اور سرکاری افسر سفر کے لیے بزنس کلاس بھی استعمال نہیں کریں گے۔

شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کفایت شعاری حکومت کی اولین ترجیح ہے، آئی ایم ایف پروگرام جلد مل جائے گا، ایک دو آئٹم رہ گئی ہیں، ہمیں ملک و قوم کی بہتری کیلئے قربانی دینا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

سپریم کورٹ نے سائفر کی تحقیقات کیلئے دائر اپیلیں مسترد کردیں

وزیراعظم نے کہا کہ غریب آدمی نے چاہتے یا نہ چاہتے ہوئے ہر چیلنج میں قربانی دی، عام آدمی نے ملک و قوم کیلئے ہمیشہ قربانی دی ہے، آج قوم ہماری طرف سوالیہ نگاہوں سے دیکھ رہی ہے، مخیر حضرات ملکی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی سے سیکھ کر ہمیں آگے بڑھنا ہوگا، اتحادی حکومت ملک و قوم کی بہتری کیلئے پورے اخلاص سے دن رات کوشاں ہے، وزیر، مشیر اور سرکاری افسران سادگی کو اپنائیں، پاکستانی قوم ایک توانا قوم ہے جس نے ہر مشکل کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

Related Posts