پاک افغان بارڈر پر طور خم سرحدی گزرگاہ 6روز بحال کردی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاک افغان بارڈر پر طور خم سرحدی گزرگاہ 6روز بحال کردی گئی
پاک افغان بارڈر پر طور خم سرحدی گزرگاہ 6روز بحال کردی گئی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحدی گزرگاہ جوکہ 6روز سے بند تھی، اسے آج بحال کردیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ طورخم سرحدی گزرگاہ پر تجارتی سرگرمیاں 6 روز تعطل کے بعد بحال کردی گئی ہیں، جس کے بعد آج صبح 6 بجے سرحدی گزرگاہ کارگو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بحال کردی گئی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ 6 روز قبل افغان سکیورٹی اہلکاروں نے طورخم بارڈر کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کردیا تھا جس کے باعث ہزاروں مال بردار گاڑیاں پھنس گئی تھیں۔

حکومت آئی ایم ایف کے مطالبے پر شرح سود میں 2 فیصد اضافے پر رضامند

حکام کے مطابق مال بردارگاڑیوں کی دوطرفہ آمدورفت کا آغاز کیا جا چکا ہے، تاہم پیدل آمدورفت گزشتہ شام بحال ہوئی ہے۔

Related Posts