مریم نواز نے عمران خان کو سازشوں کا بادشاہ قرار دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ”سازشوں کا بادشاہ” قرار دے دیا۔

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنماء کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی چیخیں غلط نہیں کیوں کہ آپ اپنے گاڈ فادر فیض اور ان کی باقیات کی مدد سے سازشوں کے بادشاہ ہیں۔

ن لیگ کی رہنماء کا کہنا تھا کہ فیض اور ان کی باقیات کی سازشوں پر پھلتے پھولتے اور زندہ رہتے ہیں، عمران خان اب آپ دیکھیں گے کہ ”بگڑی ہوئی شہزادی” آپ کو کیسے مات دیتی ہے، آپ جیسے گاڈسن اور پیادے غیر متعلقہ ہو جائیں گے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ آپ عدالتوں سے فرار اختیار کر رہے ہیں، التواء کی بھیک مانگ رہے ہیں جو کہ آپ کے مجرم ہونے کا واضح اعتراف ہے، واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مریم نواز کو اپنے ٹوئٹ میں ”بگڑی شہزادی” کہہ کر مخاطب کیا تھا۔

مزید پڑھیں:مریم نواز کے سپریم کورٹ ججز پر حملوں کا مقصد انتخابات سے فرار ہے۔ عمران خان

آپ کا ”چور ڈاکو” کا بیانیہ منہ کے بل گر چکا، آپ 190 ملین پاؤنڈ (58 ارب) کی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، اس کے علاوہ بیوی کے زیورات، توشہ خانہ کی ڈکیتی، رشوت میں 5 کیرٹ ہیرے کی انگوٹھی وصول کرنے والے پہلے کرپٹ وزیر اعظم ہیں۔

Related Posts