طالبان حکومت نے افغانستان بھر میں انسداد منشیات مہم کے تحت ہزاروں نشئیوں کو عوامی مقامات سے اٹھا کر بحالی مراکز میں داخل کر دیا ہے۔
وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان بھر میں 60 مراکز میں 82 ہزار منشیات کے عادی افراد اس وقت زیر علاج ہیں۔ ان مراکز میں 2500 عملہ کام کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ملک میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں اضافہ
کابل شہر میں پل سوختہ پر عموما ڈیرہ ڈالے ہوئے نشے کے عادی افراد سمیت کل 6 ہزار افراد اکھٹے کیے گئے ہیں۔
شہر کے مختلف علاقوں میں اب بھی ایسی جگہیں موجود ہیں جہاں منشیات کے عادی افراد اکھٹے ہوتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق طالبان کی آمد کے بعد سے اب تک 28 ہزار منشیات کے عادی افراد کا علاج مکمل ہوچکا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








