لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لئے 242 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
لاہور کے قذافی کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 8 کے پہلے مقابلے میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو ایک بہتر ٹارگٹ بنانے کے حساب سے اچھا فیصلہ ثابت ہوا۔ قلندرز نے فخر زمان کے 96 جارحانہ رنز کی بدولت رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:
حرم شریف کی ہیلتھ سیکورٹی میں کیا کچھ شامل ہے؟ ویڈیو دیکھئے
قلندرز پلیئنگ الیون
لاہور قلندرز میں شاہین شاہ آفریدی ، فخر زمان، حارث رؤف، سیم بلنگز، عبداللہ شفیق، طاہر بیگ، حسین طلعت، راشد خان، سکندر راضا، ڈیوڈ ویزے اور زمان خان شامل ہیں۔
زلمی الیون
لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں پشاور زلمی نے 3 تبدیلیاں کیں۔ ٹیم میں بابر اعظم ، محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، بھانوکا راجا پاکسے، روومن پاول، جمی نیشم، سلمان ارشد، ارشد اقبال، وہاب ریاض اور سعد مسعود شامل ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








