راجن پور ضمن الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کو سبقت، حکومتی امیدوار پیچھے

تازہ ترین

تازہ ترین

راجن پور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ايک سو ترانوے  کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کا امیدوار آگے ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پولنگ کا عمل بغیر کسی تعطل کے صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

عدلیہ اپنا تماشا نہ بنائے، قانون کا یکساں اطلاق ہونا چاہیے، بلاول بھٹو

ضمنی الیکشن میں 11 امیدوار میدان میں تھے تاہم اصل مقابلہ پی ٹی آئی کے محسن لغاری اور ن لیگ کے عمار لغاری میں تھا۔

پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوا، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محسن لغاری تمام مد مقابل امیدواروں سے آگے ہیں۔دوسرا نمبر ن لیگ کے عمار لغاری کا ہے جب کہ پیپلز پارٹی کا امیدوار تیسرے نمبر پر ہے۔

Related Posts