ابھی نندن گرفتار، پاک فضائیہ کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 4 سال مکمل

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد:آج سے 4 سال قبل پاک فضائیہ کے جوانوں نے دشمنوں کو سرپرائز دے دیا۔ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو آج 4 سال مکمل ہوگئے، بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو آج ہی کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے دشمن کو اس کی سازش کا منہ توڑ جواب دیا جسے  بھارتی فوج کبھی بھول نہیں سکے گی۔ 4 سال قبل ائیر فورس نے بھارتی طیارہ مار گرایا اور ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار بھی کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ، پاک فضائیہ کے پائلٹس کو ائیر چیف کا سلام

واقعے کی یادگار کے طور پر کراچی کے پی اے ایف میوزیم میں گیلری قائم کی گئی۔ 26 فروری 2019 کو رات گئے بھارتی فضائیہ نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی اور 40کلومیٹر اندر داخل ہو کر پے لوڈ گرایا جس کا آئی ایس پی آر نے منہ توڑ جواب دینے کا اعلان کیا۔

پاک فضائیہ نے دشمن کی کارروائی کا بھرپور جواب دیا۔ بھارتی جارحیت کے ردِ عمل کے طور پر پاکستانی شاہینوں نے بھارت کا طیارہ نہ صرف مار گرایا بلکہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی قیدی بنایا ، بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی پاکستان میں خوب مہمان نوازی کی گئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی پائلٹ کے بیان ٹی اِز فنٹاسٹک پر بھارتی ائیر فورس کا خوب مذاق اڑایا۔ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی کامیابی کا سہرا ونگ کمانڈر نعمان، فہیم اور اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی کے سر جاتا ہے جنہیں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ 

Related Posts