نیب نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو جعلی اکاؤنٹ کیس میں4دسمبر کو طلب کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Qaim Ali Shah granted interim bail in land allotment case

کراچی:قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کو جعلی اکائونٹ کیس میں 4 دسمبر کو طلب کرلیا، قائم علی شاہ نے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔نیب سے جاری نوٹس میں قائم علی شاہ کو 4دسمبرکو نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کی ایف آئی اے کے خلاف دائر درخواست پر جواب جمع کرانے کے لیے ایف آئی اے کو مہلت دے دی ہے۔

پیرکواومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے سے پوچھا جائے کتنی انکوائریز چلائی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں :سندھ حکومت کا نیب آرڈیننس میں ترمیم کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

ایف آئی اے انکوائری کے نام پر ہراساں کر رہا ہے۔ ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ متعلقہ حکام سے پوچھ کر بتا سکتے ہیں کہ مزید تحقیقات جاری ہیں یا نہیں کیونکہ میگا منی لانڈرنگ کیس ایف آئی اے نے شروع کیا تاہم اب نیب کو منتقل ہو چکا ہے۔

ایف آئی اے حکام نے تفصیلی جواب جمع کرانے کے لیے ایک بار پھر مہلت مانگ لی۔ عدالت نے ایف آئی اے حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

Related Posts