مصر میں شادی سے پہلے دلہا دلہن کا میڈیکل ٹیسٹ لازمی قرار

تازہ ترین

تازہ ترین

مصر کی وزارت صحت و آبادی نے شادی کے خواہش مند افراد کے لئے طبی معائنہ کرانے کے اقدام پر عمل کرانے کا آغاز کیا ہے تا کہ غیر صحت مند بچے پیدا ہونے کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت کے  بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ میڈیکل ٹیسٹ میں تقریباً ایک گھنٹہ لگتا ہے اور اس میں ذاتی ڈیٹا کا اندراج اور مفید مشورے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا نیٹ فلکس سیریز ’ٹرِپ ٹِچ‘ کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے؟

طبی معائنے میں ایڈز، وائرس سی اور وائرس بی سمیت 10 ٹیسٹ شامل ہیں اور ان میں ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، موٹاپا، خون میں ہیموگلوبن کی سطح، خون کی قسم اور مطابقت کا تجزیہ جیسی غیر متعدی بیماریوں کے ٹیسٹ کے علاوہ خون کی کمی (تھیلیسیمیا) کا ٹیسٹ بھی شامل ہیں۔

اس اقدام کے حوالے سے سوالات نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، بہت سے لوگوں کو خدشہ ہے کہ اگر ایسے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے تو شادی روک دی جائے گی۔

مصر کی وزارت صحت کے ترجمان حسام عبدالغفار نے  بتایا ہے کہ شادی کا معاہدہ مکمل کرنے سے پہلے ٹیسٹ ضروری ہوں گے اور اس کا مقصد جینیاتی بیماریوں والے بچوں کی پیدائش کو روک تھام ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایسے ٹیسٹ شادی کے معاہدے کی تکمیل کو نہیں روکتے  بلکہ ان کا مقصد شادی کرنے والے افراد کو ان کی صحت اور ان میں سے کسی بیماری سے کس حد تک متاثر ہے اس کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔

Related Posts