اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا، سخت چیلنج کا سامنا ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

 ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کیمپین کو دھچکا لگا ہے۔

انگلش فاسٹ بولر ٹمال ملز پاکستان سپر لیگ میں شرکت نہیں کرپائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹمال ملز انگلینڈ میں ٹریننگ کے دوران انجری کی وجہ سے پی ایس ایل میں شرکت سے محروم ہوگئے اور بتایا جارہا ہے کہ کرکٹر کی پرانی انجری دوبارہ بگڑگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے ایسا کیا کیا کہ لوگ ان پر شدید برہم ہیں؟

ٹمال ملز کو اسلام آباد کو آخری پانچ میچز کے لیے 27 فروری کو جوائن کرنا تھا۔

اس کے علاوہ اسلام آباد کے نوجوان فاسٹ بولر ذیشان ضمیر بھی فٹنس مسائل کا شکار ہیں۔

دوسری جانب کولن منرو نے فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرلیا اور  وہ اگلے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

خیال رہے کہ منرو کو لاہور کے خلاف میچ میں گیند لگی تھی جن کی اب ایکسرے رپورٹ کلیئر آئی ہیں۔

Related Posts