عمران خان کے بیان پر مریم نواز کا طنزیہ رد عمل

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان کے بیان پر مریم نواز کا طنزیہ رد عمل
عمران خان کے بیان پر مریم نواز کا طنزیہ رد عمل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمران خان کے ٹوئٹ پر مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا رد عمل بھی سامنے آگیا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر نے کہا ہے کہ ان لوگوں پر تنقید کرنے کے لیے آپ کا حوصلہ ہے۔

مریم نواز نے ٹوئٹر پر عمران خان کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بے رحمانہ لوٹ مار، نااہلی، غلط ترجیحات، ظالمانہ ڈیل جو آپ نے آئی ایم ایف کے ساتھ کی اور پھر اس کی خلاف ورزی نے ملک کو معاشی بدحالی میں ڈالا، ہم اس کو ختم کر رہے ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ آئیے اس تباہی کیلئے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولیں جنہوں نے آپ کو 4 سال تک چن لیا اور کھلایا، ساتھ ہی عدلیہ میں ان کے اثر و رسوخ کی باقیات کا بھی جن پر آپ اب انحصار کر رہے ہیں، ان شاء اللہ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

مزید پڑھیں:آئی ایف سے معاہدہ اگلے ہفتے متوقع، اسحاق ڈار نے افواہوں کو مسترد کردیا

واضح رہے اس سے قبل ایک ٹوئٹ کے ذریعے سابق وزیر اعظم عمران خان نے پی ڈی ایم حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Related Posts