لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر مجھے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کی طرح انصاف فراہم کیا جاتا تو پاکستان ترقی کررہا ہوتا۔
برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر ایک صحافی نے سربراہ مسلم لیگ ( ن) سے سوال کیا کہ جس طرح عمران خان کو عدالت سے انصاف مل رہا ہے، اگر 2017 میں اس کا آدھا بھی آپ کو مل جاتا تو کیا ہوتا؟۔
پاکستان میں جمہوری، آئینی اور قانونی اصولوں کی حمایت کرتے ہیں۔ امریکا
صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ہوا میں اڑ رہا ہوتا، اپنے اس بیان کی وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر عمران خان جیسا انصاف مجھے ملتا تو ملک خوشحال ہوتا اور ترقی کرتا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ( ن ) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے بھی پی ٹی آئی چیئرمین کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
ٹوئٹرپر عمران خان کی ایک ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہاتھا کہ بے رحمانہ لوٹ مار، نااہلی، غلط ترجیحات، ظالمانہ ڈیل جو آپ نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے ساتھ کی اور پھر اس کی خلاف ورزی نے ملک کو معاشی بدحالی میں ڈالا، ہم اس کو ختم کر رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








