ملک کے معروف اداکار قوی خان انتقال کرگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک کے معروف اداکار قوی خان انتقال کرگئے
ملک کے معروف اداکار قوی خان انتقال کرگئے

کراچی: پاکستان کے سینئر ترین اداکار قوی خان 80 برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

قوی خان 1942 میں پشاور میں پیدا ہوئے، انہوں نے ٹی وی، تھیٹرز، فلموں اور ریڈیو میں اپنے فن کے جوہر دکھائے ہیں۔

ذرائع کے مطابق معروف اداکار قوی خان کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور کچھ عرصے سے علاج کے غرض سے اپنے بچوں کے پاس کینیڈا میں ہی مقیم تھے۔

اداکار قوی خان نے لاکھوں میں تین، الف نون، اندھیرا اجالا، دن، انگار وادی، آژیانہ جیسے ڈراموں میں کام کیا ہے، ٹائیگر گینگ، مٹی کے پتلے، سوسائٹی گر، بیگم جان، سرفروش جیسی فلموں میں بھی اداکاری کی ہے۔

مزید پڑھیں:تنیشا شرما کیس میں اداکار شیزان خان کی ضمانت منظور، بہن کا اظہارِ مسرت

قوی خان کو حکومت کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا جبکہ حکومت نے رواں سال انہیں پاکستان کے سب سے بڑے ایوارڈ ”نشان پاکستان” کیلئے بھی نامزد کر رکھا تھا اس کے علاوہ انہیں ریڈیو اور پاکستان ٹیلی ویژن نے لائف ٹائم اجیومنٹ ایوارڈ سے نوازا ہے۔

Related Posts