چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ریلی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ تحریک انصاف نے آج اپنی انتخابی مہم کا آغاز لاہور میں عمران خان کی زیرقیادت ریلی کے ذریعے کرنا تھی۔
پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کارکن پرامن طریقے سے واپس چلے جائیں۔
اس سے قبل لاہور کے مال روڈ پر پولیس اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔
یہ بھی پڑھیں:
یوکرینی خاتون اول کی ملاقات، اماراتی صدر کا جنگ متاثرہ بچوں کیلئے بھاری امداد کا اعلان
ریلی سے پہلے ہی پنجاب حکومت نے لاہور میں ایک ہفتے کے لئے دفعہ 144 نافذ جلسے، جلوس اور ریلی پر پابندی عائد کردی۔
دوسری جانب کینال روڈ سے مال انڈرپاس کی طرف جانے والا راستہ کنٹینر لگا کر بند کردیا ہے۔
پولیس نے مال روڈ پر موجود پی ٹی آئی کے کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا جب کہ کارکنوں کومنتشرکرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا۔
کینال روڈ پر پولیس اہلکاراورتحریک انصاف کے کارکنان آمنے سامنے آگئے، تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولیس اہلکاروں پر پتھر برسانا شروع کردیئے، جس پر مزید کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
دوسری جانب عمران خان نے موجودہ صورت حال پر اپنے قانونی مشیروں اور پارٹی رہنماؤں سے مشاورت بھی شروع کردی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








