جرمنی، گرجا گھر میں فائرنگ سے7 افراد ہلاک، 25 زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

ہیمبرگ: جرمنی کے علاقے ہیمبرگ کے گرجا گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم 7 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گراس بارسٹل ڈسٹرکٹ میں چرچ میں نامعلوم شخص کی جانب سے فائرنگ کی گئی، فوری طور پر فائرنگ کا مقصد معلوم نہیں ہوسکا۔

پولیس کا کہنا ہے حملہ آور کے فرار ہونے کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں، توقع ہے کہ حملہ آور بھی ہلاک افراد میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شی جن پنگ تیسری مدت کیلئےچین کے صدر منتخب

رپورٹس میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ فائرنگ ے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ٹوئٹر پر بیان جاری پیغام میں ہیمبرگ کے وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس کے خصوصی اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر تعینات کر دی گئی ہے،شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

Related Posts