بھارت میں ہولی کے موقع پر جاپانی خاتون سیاح کو بھی نہ بخشا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت میں ہولی کے موقع پر جاپانی خاتون سیاح کو بھی نہ بخشا گیا
بھارت میں ہولی کے موقع پر جاپانی خاتون سیاح کو بھی نہ بخشا گیا

ممبئی: نئی دہلی میں ہندوؤں کے تہوار ہولی کے موقع پر ایک جاپانی خاتون کو مردوں کے ایک گروپ نے ہراساں کیا۔

ٹویٹر پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں، خاتون کو پانچ یا چھ لڑکوں کے ذریعے چھیڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جنہوں نے ”ہیپی ہولی” کے نعرے لگاتے ہوئے اس کے چہرے کو زبردستی رنگوں سے رنگ دیا۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت کے پہاڑ گنج محلے میں پیش آیا۔ اس ویڈیو نے موسم بہار کے تہوار کے دوران خواتین کی حفاظت کے بارے میں غم و غصے کو جنم دیا ہے، جہاں خواتین نے اکثر رنگ لگانے کے بہانے مردوں کی طرف سے ہراساں کیے جانے اور چھیڑنے کی شکایت کی ہے۔

ڈی سی پی (سنٹرل) سنجے کمار سین نے کہا کہ تفصیلات کا پتہ لگانے کے لیے ویڈیو کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔“ویڈیو میں نظر آنے والے نشانات کی بنیاد پر ایسا لگتا ہے کہ یہ واقعہ پہاڑ گنج میں ہوا ہے۔ تاہم، اس بات کی تصدیق کی جا رہی ہے کہ آیا اس علاقے میں اس طرح کا کوئی واقعہ پیش آیا ہے۔

اس سلسلے میں جاپان کے سفارت خانے سے بھی رابطہ کیا گیا۔ ڈی سی پی نے مزید کہا کہ انہوں نے یہ کہتے ہوئے جواب دیا ہے کہ ان کے پاس ابھی تک اس واقعہ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:چین کی میزبانی میں سعودی عرب اور ایران کے تاریخی معاہدے میں کیا طے پایا؟

دہلی کمیشن برائے خواتین کی سربراہ سواتی مالیوال نے اس واقعے کو ”مکمل طور پر شرمناک سلوک” قرار دیا اور کہا کہ وہ دہلی پولیس کو قصورواروں کی گرفتاری کے لیے نوٹس جاری کر رہی ہیں۔

Related Posts