ممبئی: بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے چاہنے والوں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود سے متعلق باڈی شیمنگ کا سن کر شوہر کے آگے رو پڑی تھیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاس اینجلس میں ہونے والے ساؤتھ ویسٹ فلم فیسٹیول کے دوران دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران پریانکا نے باڈی شیمنگ کے حوالے سے اپنے مداحوں کو بتایا۔
بھارتی اداکارہ نے بتایا کہ مجھے اپنے لیے بہت سی نامناسب گفتگو سننے کو ملی ہیں، کل ہی مجھے سن کر بہت زیادہ افسوس ہوا کہ جب کسی نے مجھے کہا کہ میں سیمپل سائز نہیں ہوں، یہ سن کر مجھے بہت برا لگا، میں نے اس بات کو اپنی فیملی سے بھی شیئر کیا اور اپنے شوہر اور ٹیم کے آگے روپڑی۔
پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ مجھے یہ جان کر بہت افسوس ہوا کہ میں سیمپل سائز نہیں ہوں جو کہ ہم میں سے بہت سے لوگ نہیں ہوتے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں ادکارہ نے انکشاف کیا تھا انہیں انڈسٹری میں ’بلیک کیٹ‘ اور ’ڈسکی بھی کہا گیا، ایک ایسے ملک میں رہتے ہوئے جہاں ہم سب گندمی رنگت کے مالک ہیں وہاں ڈسکی کہلائے جانے کا مطلب کیا ہے؟
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








