پاکستان نے انڈر 14 انٹرنیشنل اوپن کراٹے چیمپئن شپ کی ٹرافی جیت لی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: پاکستان کی نوجوان باصلاحیت لڑکیوں کی ٹیم نے سری لنکا کے گال اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ 25 ویں کینشو انٹرنیشنل اوپن کراٹے چیمپئن شپ 2023 کی انڈر 14 ٹرافی جیت لی۔

پاکستان کی باصلاحیت نونہالوں کی کراٹے ٹیم نے سری لنکا میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کردیا جہاں یورپ اور ایشیا کے کراٹے کاز شریک ہوئے مگر پاکستانی بچوں نے سب کو حیران کردیا۔سری لنکا میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلے میں جرمنی، جاپان اور بھارت بھی شریک تھے۔

پاکستان کی لڑکیوں کی کراٹے ٹیم نے پیر کو سری لنکا کے گال اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ 25 ویں کینشو انٹرنیشنل اوپن کراٹے چیمپئن شپ 2023 کی انڈر 14 ٹرافی جیت لی۔ پاکستان کی ٹیم نے چیمپئن شپ میں تین گولڈ اور ایک سلور میڈل حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان کیخلاف سیریز،پی سی بی نے کوچز کا اعلان کردیا

گولڈ میڈل جیتنے والوں میں اناہیتا فاطمہ، آیانا نول، آئرہ عادل شامل ہیں جبکہ زہاب غضنفر نے سلور میڈل حاصل کیا۔

اناہیتا فاطمہ، آیانا نول اور آئرہ عادل نے بالترتیب 40 کلوگرام، 35 کلوگرام اور 20 کلوگرام کیٹیگریز میں گولڈ میڈل جیتے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اناہیتا فاطمہ نے مخالف کھلاڑی کو صرف 20 سیکنڈز میں شکست دی۔

اناہیتا فاطمہ نے انٹرنیشنل ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد کہا کہ اُن کا خواب ہے کہ وہ اولمپک میں شرکت کرکے پاکستان کی نمائندگی کریں۔ جونیئر کیٹگری میں زہاب غضنفر نے 35 کلوگرام کیٹگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔

واضح رہے کہ سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی پاکستان ٹیم نے انٹرنیشنل ایونٹ میں حصہ لیا جس میں پانچ دیگر ممالک کی ٹیموں نے بھی شرکت کی۔حصہ لینے والی ٹیموں کا تعلق سری لنکا، جاپان، جرمنی، بھارت اور پاکستان سے تھا۔

Related Posts