پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف

تازہ ترین

تازہ ترین

پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف
پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف

لاہور: پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد شاداب نے لاہور قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے پی ایس ایل 8 کے ایلیمنیٹر مرحلے کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم دو بار پی ایس ایل جیتنے کا اعزاز حاصل کرچکی ہے، جبکہ پشاور نے پی ایس ایل کے تمام ایڈیشن کے تمام پلے آف کھیلے ہیں۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل 8 کے فائنل کا شیڈول تبدیل کردیا گیا

یہ میچ اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ جو بھی ٹیم یہ میچ ہارے گی وہ پی ایس ایل سے باہر ہوجائے گی، جبکہ فاتح ٹیم کو فائنل میں جانے کے لیے لاہور قلندرز کے خلاف کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

Related Posts