بھارتی تیلگو فلم آر آر آر کے مقبول ترین گانے ’ناٹو ناٹو‘ نے آسکر ایوارڈ جیت کر نئی تاریخ رقم کردی۔
یہ بھارتی پروڈکشن کا پہلا گانا ہے جس نے ’بیسٹ اوریجنل سانگ‘ کی کیٹگری میں اکیڈمی ایوارڈز حاصل کیا ہے۔ اس گانے نے انٹرنیٹ پر دھوم مچائی اور یہ آسکر حاصل کرنے کی دوڑ میں سب سے آگے تھا۔
آر آر آر فلم کی کہانی تاریخی ہے۔ اس میں ملک کے جذبات کا اظہار ہوتا ہے۔ لہٰذا انڈیا میں فلم کی شاندار کامیابی کو دیکھ کر کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔ تاہم دنیا کے دیگر ممالک میں اس فلم کی مقبولیت اور باکس آفس پر اس کی کامیابی بے مثال ہے۔ آر آر آر نے سال 2022 کی بہترین فلموں کی کئی فہرستوں میں اپنی جگہ بنائی ہے۔
حریم شاہ کو انٹرویو کے دوران کس بات نے رونے پر مجبور کردیا؟
1920 کی دہائی میں سیٹ کی گئی یہ فلم ایک پیریڈ ڈرامہ ہے جو دو افسانوی ہندوستانی انقلابیوں الوری سیتارام راجو اور کومارم بھیم کی کہانی پر مرکوز ہے، جن کا مقصد برطانوی استعمار کے خلاف لڑنا ہے۔
اگرچہ فلم قدرے فرضی ہے لیکن تین گھنٹے کی اس فلم میں دو دوستوں کی ناقابل یقین دوستی دکھائی گئی ہے۔ فلم کو چیز دلچسپ بناتی ہے وہ لڑائی کے سیکوئلز اور زبردست کوریوگرافی ہے جو کہ اس کی آسکر میں نامزدگی کا سبب بن گئی۔
فلم کو آپ نیٹ فلکس پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








