نئی دہلی: سماج وادی پارٹی کے سربراہ و سابق وزیرا علیٰ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے گھروں پر چھاپے اسی لیے مارے جارہے ہیں کیونکہ نریندر مودی کی جماعت بی جے پی مخالفین سے ڈرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی اپوزیشن پارٹیوں سے ڈرتی ہے۔ ای ڈی، سی بی آئی اور انکم ٹیکس کے چھاپے اسی لیے مارے گئے۔
بی جے پی کا مسلمانوں سے ووٹنگ کا حق واپس لینے کا مطالبہ
سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کی حکمتِ عملی پر پارٹی کی ایگزیکٹو میٹنگ میں گفتگو ہوگی۔ پورے ملک کے عوام بی جے پی کو اقتدار سے ہٹانا چاہتے ہیں، انہوں نے ممتا بینر جی سے بھی ملاقات کی۔
سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا کہ اتر پردیش میں ہمارے کئی اراکینِ پارلیمان اور سیاسی رہنما جھوٹے مقدمات میں قید کردئیے گئے۔ بی جے پی جن لیڈروں سے ڈر جاتی ہے، ان کے گھر چھاپہ مار دیا جاتا ہے۔
اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی بھارت کے آئین اور جمہوریت پر مسلسل حملے کر رہی ہے۔ اپوزیشن کی آواز دبائی جارہی ہے۔ اگر آج بھارت کی معیشت زوال کی طرف جارہی ہے تو اس کی ذمہ دار بی جے پی حکومت ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








