اگلے 72 گھنٹے الیکشن کی قسمت کا فیصلہ کریں گے، شیخ رشید

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگلے 72 گھنٹے انتخابات کی قسمت کا فیصلہ کریں گے، انہوں نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت کو خبردار کیا ہے کہ وہ 30 اپریل تک اپنے کرپشن کیسز بند کر لیں ورنہ جیل جانے کے لیے تیار رہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو طاقت سے نہیں نکالا جا سکتا۔

شیخ رشید نے کہا کہ نگراں حکومت کی مدت 90 دن میں ختم ہو جائے گی۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے ممبران بھی نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اللہ کا کرم ہے کہ انہیں زمان پارک میں صرف کلاشنکوف رائفل ملی، توپ نہیں۔ کسی کوغریبوں کی پرواہ نہیں ہے جو مصیبت میں مر رہا ہے۔ نواز شریف کے انتظار میں لوگ تھک جائیں گے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اورچین نےجھنڈی کرادی ہےدونوں پاکستان سےاکنامک رفام کی ڈیمانڈ کررہے ہیں۔

اسحاق ڈارصاحب3 ماہ تک مذکرات مکمل نا کراسکے ڈالر200 کا کروانےآئے تھے300  کا کر دیا ۔

مزید پڑھیں:ایٹمی پروگرام پر حکومتی کردار مشکوک، جواب دینا ہوگا، شاہ محمود قریشی

مئی تک ٹھنڈی چھاؤں میں بیٹھیں اب اجلاس مارچ کےبجائےاپریل میں موخر ہوگیا ہےانفرادی ووٹنگ امریکہ کےپاس ہے جس کا پاکستان پرشدید دباؤ ہے۔

Related Posts