پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا شیڈول جاری، پہلا میچ 14 اپریل کو ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کا پہلا میچ 14 اپریل کو لاہور میں ہوگا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق سیریز کا آغاز لاہور سے ہوگا جہاں 14 ، 15 اور 17 اپریل کو ٹی 20میچز کھیلے جائیں گے۔راولپنڈی اسٹیڈیم چوتھے اور پانچویں ٹی 20 میچز کی میزبانی کرے گا جو20 اپریل اور 24 اپریل کو ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

شاہین آفریدی کو پی ایس ایل 8 کی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا

سیریز کا پہلا ون ڈے 26 اپریل کو راولپنڈی میں ہوگا جس کے بعد دونوں ٹیمیں کراچی پہنچیں گے جہاں 30 اپریل، 3 مئی، 5 اور7 مئی کو ون ڈے میچز ہوں گے۔

Related Posts