پی ٹی آئی مظاہرین پر توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام، 316ملزمان گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 316 پی ٹی آئی مظاہرین کو اشتعال انگیزی، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور پولیس پر حملوں کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپٹل پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے مختلف کارروائیوں میں اب تک 316 ملزمان گرفتار کیے۔ مزید گرفتاریوں کیلئے پولیس کی چھاپہ مار ٹیمیں کارروائی کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کے بھتیجے  کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

کیپٹل پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام ملزمان کی کیمروں کی مدد سے شناخت کا عمل جاری ہے۔ پر تشدد واقعات میں گرفتار افراد کی اطلاع دیگر اضلاع کو بھی دی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع دینے کا مقصد دیگر اضلاع میں مطلوب افراد کو متعلقہ پولیس کے حوالے کرنا ہے۔ پر تشدد کارروائیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کی اطلاع متعلقہ محکموں کو بھی دی جارہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کا سابقہ پولیس ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر متحرک سرکاری ملازمین جو اشتعال انگیز کارروائیوں میں شامل تھے، ان کی نشاندہی کی جا رہی ہے تاکہ محکمانہ کارروائی کی جا سکے۔

تارکین وطن جو ان کارروائیوں میں شامل پائے گئے ہیں ان کے متعلقہ غیر ملکی سفارت خانوں کو خطوط لکھے جارہے ہیں۔ پرتشدد مظاہروں کی مالی معاونت کرنے والے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی شروع ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ پولیس کے بیان کے مطابق پر تشدد جلاؤ گھیراؤ میں 58 پولیس افسران زخمی ہوئے جبکہ 12 گاڑیوں سمیت 20 موٹر سائیکل اور ایک پولیس چوکی نذرِ آتش کی گئی تھی۔

Related Posts