اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم کو یومِ پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قومی دن یاد دلاتا ہے کہ انسان ناممکن کو ممکن بنا سکتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج قوم پاکستان کے بانیان کو ان کی سیاسی بصیرت، قوتِ ارادی اور الگ وطن کیلئے ولولہ انگیز قیادت پر خراجِ تحسین پیش کر رہی ہے۔
لاہور میں یومِ پاکستان پر مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب
ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن یاد دلاتا ہے کہ چیلنجز چاہے کچھ بھی ہوں، انسان اپنی قوتِ ارادی سے ناممکن کو بھی ممکن بنا سکتا ہے۔
Today the nation pays homage to Pakistan's founding fathers for their political wisdom, sagacity & determination to wage a relentless struggle for a separate homeland. The day is a reminder that no matter what the challenges, human will is capable of attaining the impossible 1/2
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 23, 2023
یومِ پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی کارکردگی کا اپنے تخیلات سے موازنہ کرتے ہوئے اپنا احتساب جاری رکھتی ہیں۔
وزیرا عظم شہباز شریف نے کہا کہ زندہ قوموں کے احتساب اور خودشناسی کا طریقہ اپنے آئیڈیلز کا کارکردگی سے موازنہ ہوا کرتا ہے۔ میں مشکلات کو شکست دینے کیلئے پاکستان کے نظرئیے پر اٹل یقین رکھتا ہوں۔
خیال رہے کہ آج یومِ پاکستان منایا جارہا ہے، اس موقعے پر مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوئی۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ آئیے آج 23 مارچ کو ہم قوم کی خدمت کا جذبہ بیدار کریں۔
Living nations put themselves to rigorous audit by comparing their performance to the ideals. This is their way of introspection & accountability. I have my unwavering faith in the Idea of Pakistan to defeat odds. On 23rd March today, let us awaken the spirit of service to nation https://t.co/JKt9wNM1Dv
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 23, 2023
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








