پاکستان کیساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے تیار ہیں، روس

تازہ ترین

تازہ ترین

ماسکو: روس نے پاکستان کو اہم خارجہ پالیسی پارٹنر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہیں۔

روس نے یوم پاکستان پر پاکستانی عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ماسکو کا اہم خارجہ پالیسی پارٹنر ہے اور دوستانہ تعلقات کے لیے سفارتی کام بہت زیادہ ہوا ہے۔

ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریہ زاخارووا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعمیری سیاسی مذاکرات ہو رہے ہیں جبکہ ماسکو اور اسلام آباد عالمی اور علاقائی ایجنڈے کے ساتھ اہم مسائل پر قریبی مؤقف رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

انتخابات کے فیصلوں کا اختیار صرف پاکستانی اداروں کو ہے، آئی ایم ایف

انہوں نے کہا کہ ہم تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہیں۔

ترجمان روسی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ افغان ریگولیشن اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نتیجہ خیز تعاون جاری ہے اور مشترکہ توانائی کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد پر کوشاں ہیں۔

Related Posts