ملک بھر میں کورونا کے50 کیسز رپورٹ،23 کی حالت نازک

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک بھر میں کورونا کے50 کیسز رپورٹ،23 کی حالت نازک
ملک بھر میں کورونا کے50 کیسز رپورٹ،23 کی حالت نازک

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے50 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 23 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے2ہزار818ٹیسٹ کیے گئے۔

50 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح1.77فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 23 کی حالت تشویشناک ہے۔

اسلام آباد میں 234 میں سے8 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 3.42 فیصد رہی جبکہ راولپنڈی میں 295 ٹیسٹوں میں سے 5 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 1.69فیصد رہی۔

مزید پڑھیں:رمضان المبارک میں وزن کو کیسے کم کیا جائے؟ جانئے

ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور میں 421 افراد میں سے 8 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 1.90 فیصد رہی۔

Related Posts