ہر اداکارہ کا ایک مخصوص اسٹائل ہوتا ہے جس کو اُن کے مداح بھی فالو کرتے ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکاراؤں کو عید الفطر 2023 کی کلیکشن میں دیکھا گیا، اُن کے اسٹائل سے آپ کو بھی عید الفطر کیلئے لباس کا انتخاب کرنے میں مدد مل سکتی ہے، آئیے اُن کے اسٹائل پر ایک نظر ڈالیں:
یمنیٰ زیدی




حال ہی میں اداکارہ یمنیٰ زیدی کو ڈیزل بائے سارہ، زرپوش آفیشل اور ال زوہیب ٹیکسٹائل کا لباس پہنے ہوئے دیکھا گیا۔
ایمن خان


ایمن خان کو حال ہی میں سیفائر پاکستان اور نواز فیبرکس کے خوبصورت لباس میں دیکھا گیا۔
منال خان

حال ہی میں منال خان کو عاصم جوفا کی عید کلیکشن 2023 کا سبز لباس پہنے ہوئے دیکھا گیا۔
اقراعزیز

اقرا عزیز کو حال ہی میں سیفائر پاکستان کے خوبصورت لباس پہنے ہوئے دیکھا گیا۔
نیمل خاور


حال ہی میں اداکارہ نیمل خاور کو خاکہ آفیشل کے نیلے اور سائرہ شکیرا کے سرخ لباس میں دیکھا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








