ایف بی آر کا ٹیکس وصولی خسارہ 300 ارب تک پہنچ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایف بی آر کا ٹیکس وصولی خسارہ 300 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق مارچ کے دوران ایف بی آر کو 64 ارب روپے ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے، مارچ کے دوران ایف بی آر محصولات 663 ارب روپے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آٹا، چینی، دودھ کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی مجموعی شرح 45 فیصد پر پہنچ گئی

ذرائع نے بتایا کہ مارچ کے دوران ایف بی آر کا 727 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

جولائی سے مارچ تک ایف بی آر 5156 ارب روپے کا ٹیکس جمع کر سکا، آئندہ سہ ماہی کے دوران ایف بی آر کو 2484 ارب روپے جمع کرنا ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایف بی آر کا ٹیکس وصولی خسارہ 300 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

Related Posts